لیاری کے مختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ،علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا

ہفتہ 15 فروری 2014 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء ) لیاری کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو بھی کشیدگی برقرار رہی ، دھوبی گھاٹ ،کھڈوی لین، آگرہ تاج،جٹ پٹ مارکیٹ اور چاکیواڑہ سمیت مختلف علاقے فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتے رہے ، 2گروپ ایک دوسرے پر مسلسل راکٹوں اور آوان گولوں سے حملے کر رہے۔ لوگ خوف سے گھروں میں اور پولیس تھانوں میں محصور رہی ۔

متاثر ہ علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بھی بند رہا ۔ کلاکوٹ کے علاقے عثمان مولوی پارک ، مرز ا آدم خان روڈ ، کشتی چوک ، چاکیواڑہ ،و دیگر علاقوں میں اچانک لیاری گینگ وار عذیر جان بلوچ اور نور محمد عر ف بابا لاڈلہ کے مسلح کارندوں میں اچانک مورچہ بند فائرنگ ، دستی بم اور اعوان بموں سے حملے شروع ہوگئے، علاقے میں خوف و ہراس اور کشیدگی پھیل گئی ، اس دوران ان علاقوں میں تعینات رینجرز اور پولیس فوری طور پر ان علاقوں سے غائب ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تڑ تڑاہٹ اور دستی بم حملوں سے علاقہ گونج اٹھا ، اس دوران عذیر جان بلوچ کے کمانڈر ملا نثار اور فیصل پٹھان نے بابا لاڈلہ کے کمانڈر لالہ اورنگی ، راشد چیچی ، اور ندیم جاپان والا پر حملہ کیا ، اس دوران فائرنگ اور دستی بم حملے میں مولوی عثمان اور کشتی چوک کے قریب رکشہ ڈرائیور 35سالہ مظفر اقبال ولد نور محمد جان بحق ہوگیا جبکہ کشتی چوک کے قریب 25سالہ رضوان ولد سلطان،16سالہ سعید ولد عبدالغفار،غلام قادر ولد سومار، احمد رضاق، مشتاق کچھی، سمیع اللہ ولد اکرم، 12سالہ عامر ولد میمن،18سالہ تابیر ولد اشفاق ،13سالہ فیضان ولد رفیع اللہ ، سعید احمد ولد عبدالرزاق ،35سالہ انور ولد مہراب، جلال ولد حبیب اور عبدالعظیم ولد کریم زخمی ہوئے جن کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران عذیر جان بلوچ کے کارندوں نے بابا لاڈلہ کے شاہ بیگ لین کے کمانڈر سکندر عرف سیکوکے گھر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ، گھر مکمل طور پر جل کر نذر آتش ہو گیا ۔

رات ہوتے ہی رینجرز اور پولیس نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے مذکورہ متاثرہ علاقوں میں بھاری نفری کے ساتھ گشت شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :