کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، اسکے بغیر کامیابی کا خواب دیکھنے سے نتائج حاصل نہیں ہو سکتے ‘ عارف لوہار

ہفتہ 15 فروری 2014 15:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) فوک گلوکارعارف لوہار نے کہا ہے کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے ،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پراگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا اس وقت تک ممکن نہیں ہوتا جب تک دن رات توجہ کے ساتھ اپنا کام نہ کیا جائے۔ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے۔