فنکار زیادہ حساس ہوتا ہے ،دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں‘ مدیحہ شاہ

ہفتہ 15 فروری 2014 15:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ساری فنی زندگی میں صرف عزت کمائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ‘ بعض اداکاراؤں نے بھارت میں جس طرح کا کام کیا ہماری ثقافت اسکی اجازت نہیں دیتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور اس شعبے سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے ۔ کوئی شوبز کو برا کہے میں اسے ہرگز برداشت نہیں کرتی اور اسے کھری کھری سنانے سے بھی گریز نہیں کرتی ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ فنکار کے پاس بھی دل ہوتا ہے بلکہ ہم لوگ زیادہ حساس ہوتے ہیں ، لوگوں کی خوشیوں کیلئے بعض اوقات دکھ ہونے کے باوجود اپنے چہروں پرمسکراہٹ رکھتے ہیں۔