کمشنر پشاور کی عدالت میں شکیل آفریدی کیس کی سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ

ہفتہ 15 فروری 2014 14:49

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) کمشنر پشاور کی عدالت میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کالعدم تنظیموں سے رابطوں کے الزام میں سزائے قید پانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے کیس کی سماعت کمشنر پشاور کی عدالت میں ہوئی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جو پندرہ مارچ کو سنایا جائے گا۔اے پی اے خیبر کی عدالت نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 33 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ فیصلے کے خلاف ڈاکٹر شکیل کے وکلاء نے کمشنر پشاور کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔کمشنر نے کیس فاٹا ٹریبونل کے حوالے کیا۔ اورفاٹا ٹریبونل نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا کیس واپس کمشنر پشاور کو بھیجوایا تھا۔

متعلقہ عنوان :