سابق کپتان نجیب عامر کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دوبارہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں طلب کر لیا گیا

ہفتہ 15 فروری 2014 14:29

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) سابق کپتان نجیب عامر کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے دوبارہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں طلب کر لیا گیا۔ نوجوان فاسٹ باؤلر احسن نواز بھی 15 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔رپورٹ کے مطابق نجیب جنہوں نے 2004ء میں ہانگ کانگ کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا نے آخری بار 2011ء میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

ہانگ کانگ نے حال ہی میں ون ڈے کھیلنے کا درجہ حاصل کیا تھا اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اس کی قیادت جیمی اٹکنسن کریں گے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں شرکت کی تیاری کے حوالے سے ہانگ کانگ کی ٹیم سری لنکا میں تربیت حاصل کرے گی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم کو گروپ اے میں میزبان بنگلہ دیش، نیپال اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم میگا ایونٹ سے قبل زمبابوے اور ہالینڈ کی ٹیموں کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ میں جیمی اٹکنسن کپتان، وقاص برکت نائب کپتان، مارک چمپئن، عرفان احمد، ندیم احمد، حسیب امجد، تنویر افضل، بابر حیات، نزاکت خان، نجیب عامر، منیر ڈار، احسن نواز، روئے لیمسم اور کنچت شاہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :