فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز اتھلیٹکس چمپئن شپ کے مقابلے18 فروری سے شروع ہونگے

ہفتہ 15 فروری 2014 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام اوراسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف ٹن ٹوکے تعاون سے فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ گرلز اتھلیٹکس چمپئن شپ کے مقابلے18 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

جس میں فیڈرل بورڈ سے منسلک کالجز کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔چیمپئن شپ میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 4x200 ریلے ریس، شارٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھر، لونگ جمپ اور ہائی جمپ کے ایونٹ شامل ہیں۔