فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھلیٹکس چمپئن شپ 20 فروری سے شروع ہو گی

ہفتہ 15 فروری 2014 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھلیٹکس چمپئن شپ کے مقابلے 20 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو نگے ۔

(جاری ہے)

جس میں فیڈریل بورڈ سے منسلک سکولز کے اتھلیٹس مختلف ایونٹس میں حصہ لیں گے۔جن میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس، 400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 4x200 ریلے ریس، شارٹ پٹ، ڈیسک تھرو، جیولین تھر، لونگ جمپ اور ہائی جمپ کے ایونٹس شامل ہیں یہ مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے۔