37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چمپئن شپ 26 مارچ سے شروع ہوگی

ہفتہ 15 فروری 2014 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام 37 ویں قومی سرکل سٹائل کبڈی چمپئن شپ 26 مارچ سے چیچہ وطنی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے مطابق چمپئن شپ میں چاروں صوبوں سمیت پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس ، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور منیجرز میٹنگ 25 مارچ کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ چمپئن شپ 30مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :