12 ویں قومی ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ 5 مارچ سے شروع ہوگی

ہفتہ 15 فروری 2014 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام اور پی او ایف واہ کے تعاون سے 12 ویں قومی ایشین سٹائل کبڈی چمپئن شپ 5 مارچ سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور کے مطابق چمپئن شپ میں فیڈریشن سے منسلک محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور منیجرز میٹنگ 4 مارچ کو ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا اور یہ چمپئن شپ 9 مارچ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :