شوگرکی روک تھام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال، مریضوں کی سہولت کے لیے موبائل ایپلی کیشنز کی تیاریاں،ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے،ریسرچ گائیڈنس

ہفتہ 15 فروری 2014 14:11

شوگرکی روک تھام کے لیے موبائل ایپلی کیشن کا استعمال، مریضوں کی سہولت ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) موبائل فونزایپلی کیشن کی مدد سے شوگر چیک کیاجاسکے گا،طبی ماہرین نے پیش آئند پانچ برسوں کے دوران ذیابیطس کے مریضوں میں موبائل ایپلیکیشن کے استعمال کو وسعت دینے کی سفارش کی ہے اگر ایسا ہوجاتا ہے تو \' کم خرچ بالا نشین\' کے مصداق اس تیزی سے پھیلتے مرض پرصرف ہونے والا بھاری بجٹ بچایا جا سکتا ہے، ریسرچ اینڈ کنسلٹنسی موبائل فون کی عالمی فرم”ریسرچ گائیڈنس“کے مطابق پہلی مرتبہ 2011ء میں ذیابیطس کی روک تھام کے لیے موبائل فون ایپلی کیشن کا استعمال عمل میں لایا گیا تھا، تاہم اسے مزید موٴثر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی میں جدت کی بھی ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

اس میدان میں ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے تاہم ابتدائی تحقیقات نے امید کی ایک نئی کرن روشن کردی ہے جس کی مدد سے موبائل اپیلی کیشن کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :