فوج اور عوام طالبان سے مذاکرات کی مکمل حمایت کر رہے ہیں‘ ذوالفقار علی بھٹی

ہفتہ 15 فروری 2014 14:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) فوج اور عوام طالبان سے مذاکرات کی مکمل حمایت کر رہے ہیں‘ طالبان سے مذاکرات کی کا میابی کیلئے پرا مید ہیں، ہم بھی طالبان سے خوشخبری سننا چاہتے ہیں‘ مذاکرات کے دوران دہشت گردی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئے، طالبان نے بھی دہشت گردی کی کارروائیوں پر نوٹس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے راہنما اورممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینا حکومت کی پالیسی ہے، ہم سب سے پہلے خود کو ٹھیک کرینگے، دہشت گردی کے سدباب کیلئے حکومتی کمیٹی کی کارکردگی تسلی بخش ہے‘ فائرنگ کا پتہ چلانے کیلئے ایل او سی پر میکنزم بننا چاہئے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام ہماری اولین تر جیح ہے، اسی لئے ہم نے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے، ہم نیک نیتی سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، ان مذاکرات کو فوج اور عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے، طالبان مذاکرات کی کا میابی اور امن کیلئے کوئی خوشخبری دینا چاہتے ہیں تو ہم بھی مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں اور خوشخبری سننا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد دہشت گردی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں، ہمیں طالبان نے بھی نوٹس لینے کی یقین دہانی کروائی، پاکستان افغانستان سمیت تمام ممالک سے اچھے اور دوستانہ تعلقات اور افغانستان میں جمہوری استحکام چاہتا ہے جو پاکستان کیلئے بھی بہتر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :