نامعلوم شر پسندوں کا ٹرین پر پتھر اؤ ،ایک طالب علم کی آنکھ ضائع ہو گئی ، 4مسافر زخمی

ہفتہ 15 فروری 2014 14:05

نارنگ منڈی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء ) شاہدرہ کے قریب لوٹا سٹاپ پر نا معلوم شرپسند وں نے ٹرین پر پتھر اؤ کر دیا ، ایک طالب علم کی آنکھ ضائع ہو گئی جبکہ 4مسافر زخمی ہو گئے ، واقعہ کے خلاف مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور آئی جی ریلوے سے سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور سے نارووال جانے والی لاثانی ایکسپریس شاہدرہ کے قریب لوٹاسٹاپ پر پہنچی تو نا معلوم شر پسندوں نے ٹرین پر پتھر برسانا شروع کر دیئے جس سے ٹرین میں کہرام مچ گیا اورکھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔

پتھراؤ کے باعث ٹرین میں بیٹھے ایک طالب علم طارق عدنان بٹ کی آنکھ ضائع ہوگئی جبکہ 4مسافر وں کو بھی شدید چوٹیں آئیں ۔ واقعہ کے خلاف مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چلتی ٹرین پر پتھراؤ معمول بن چکا ہے ۔ ریلو ے پولیس نے آج تک شر پسندوں کے خلاف کا رووائی نہیں کی اور نہ ہی کبھی ان کے خلاف مقدمہ در ج کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا سفر ریلوے پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے غیر محفوظ ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے وزیر ریلوے اور آ ئی جی ریلوے سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :