راجن پور میں 5سالہ بچی کو پنچائت کے حکم پر ونی کردیا گیا ،پولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 15 فروری 2014 13:20

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) راجن پور میں پانچ سالہ بچی کو پنچائت کے حکم پر ونی کردیا گیا۔پولیس نے سرپنچ سمیت سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق داجل کے نواحی علاقے ٹبی سولگی کے رہائشی عاشق حسین نے چھ ماہ قبل زاہدہ بی بی سے پسند کی دوسری شادی کی تھی جس پر لڑکی کے ورثاء نے عاشق حسین کے خلاف تھانہ داجل میں اغواء کا مقدمہ درج کروادیا۔

زاہدہ بی بی کے ورثاء معاملے کو پنچائیت میں بھی لے گئے۔پنچائیت نے عاشق حسین کی پانچ سالہ بچی کو زاہدہ بی بی کے بیالیس سالہ بھائی محمد حسین کے ساتھ ونی کردیا اور عاشق حسین کو تین لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا۔پولیس تھانہ داجل نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرکے سرپنچ سمیت سات افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :