آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی اغوا کاروں سے مغویوں کر رہا کرنے کی اپیل

ہفتہ 15 فروری 2014 13:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اغوا کاروں سے اپیل کی ہے کہ تمام مغویوں کو رہا کردیا جائے، مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ تمام ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، صوبائی حکومت بہتری لانے کی کوشش کر رہی ہے، مغویوں کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی بازیابی کیلئے کمیٹی مذاکرات کرنے نہیں گئی تھی،انتظامیہ کے لوگ جارہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں اغوا کرلیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اغوا ہونیوالے تمام افراد انسان دوست اور مخلص ہیں اس لیے ان کا اغوا غیر سنجیدہ اقدام ہے۔