دہشتگرد پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ، مذاکرات خلوص کے ساتھ ہوئے تو ضرور کامیاب ہوں گے ،خواجہ آصف

ہفتہ 15 فروری 2014 13:20

دہشتگرد پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ، مذاکرات خلوص کے ساتھ ہوئے تو ..

استنبول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ دہشتگرد پاکستان کے دوست نہیں ہوسکتے ، مذاکرات خلوص کے ساتھ ہوئے تو ضرور کامیاب ہوں گے ، ملک کی بربادی کی وجہ پرویزمشرف کا نو سالہ دور اقتدار ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں خواجہ محمد آصف نے کہاکہ توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے ترکی اور چین سمیت مختلف ممالک سے تعاون حاصل کررہے ہیں،کول اور ہائڈرل انرجی پر زیادہ انحصار کرتے ہوئے سستی بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،توانائی کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں چار دہائیوں تک فوجی آمریت قابض رہے،ملک میں دہشت گردی فوجی آمریت کی وجہ سے ہے،دعا ہے کہ پرویز مشرف قانونی انجام تک پہنچیں،میڈ ان امریکا جہاد کیلئے ہم نے اپنی تاریخ بدل دی،خواجہ آصف نے کہا کہ ترکی پاکستان کیلئے ایک ماڈل ہے،ترکی کی تقلید کرکے پاکستان ترقی حاصل کرسکتا ہے۔