پشاور ، پولیس موبائل کے گزرتے ہی سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا ، آٹھ افراد زخمی ، پولیس اہلکار محفوظ رہے

ہفتہ 15 فروری 2014 13:18

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقے بازید خیل میں پولیس موبائل کے گزرتے ہی سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیاتاہم اہلکار محفوظ رہے ، قریب سے گزرنے والی گاڑیوں میں سوار آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جو پولیس موبائل کے گزرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیاواقعہ میں پولیس موبائل اور اہلکار تو محفوظ رہے تاہم قریب سے گزرنے والی گاڑیاں زد میں آ گئیں اور ان میں سوار آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :