کراچی پر تشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق، دو زخمی

ہفتہ 15 فروری 2014 12:19

کراچی پر تشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق، دو زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 ڈاکوؤں سمیت 5 افراد کو قتل جب کہ 2 افراد کو زخمی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کی پی این ٹی کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد کو قتل جب کہ 2 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ ایس پی کورنگی عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مارے گئے دونوں افراد ڈاکو تھے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے اور ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سپر ہائی وے پر ناگوری بس اسٹاپ کے قریب سے بھی 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی جنھیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور پھر تیز دھار آلے کی مدد سے ان کے گلے کاٹ دیئے گئے جبکہ ناردرن بائی پاس پر بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے مار دیا گیا۔واضح رہے کہ آج صبح کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھی نامعلوم افراد نے مومن آباد پولیس اسٹیشن پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :