عبدالرشید غازی قتل کیس، عدالت نے پرویز مشرف کو یکم مارچ کو طلب کرلیا

ہفتہ 15 فروری 2014 12:03

عبدالرشید غازی قتل کیس، عدالت نے پرویز مشرف کو یکم مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) عدالت نے عبدالرشیدغازی قتل کیس میں پرویز مشرف کو یکم مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت میں عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کی وکلاء کے جانب سے عدالت میں ملزم کی آج کے دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی،عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظو رکرتے ہوئے حکم دیا کہ پرویز مشرف آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

پرویز مشرف کی جانب سے الیاس صدیقی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ نئے وکیل اختر شاہ ایڈووکٹ نے اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا۔عدالت نے عبد الرشید غازی قتل میں پولیس کو آئندہ سماعت سے قبل مقدمے کا نیاضمنی چالان بھی داخل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :