کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات،2 ڈاکوؤں سمیت 6 افراد ہلاک

ہفتہ 15 فروری 2014 12:02

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4 افراد اپنی جان سے گئے۔ دوسری جانب 2 ڈاکو بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے، جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز افسر زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ناگوری اسٹاپ کے قریب دو افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی۔

دونوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کورنگی ٹاوٴن پی اینڈ ٹی کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز افسر ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا رینجرز افسر شکارپور سے سہراب گوٹھ بس اسٹاپ پر کوچ سے اترا تھا، جسے بازو پر گولی لگی۔

اس سے قبل نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب سے خاتون کی لاش ملی ہے اور رنچھوڑ لائن کے علاقے سبزی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 55 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے جس میں خواتین اہلکاروں سمیت 300 رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :