پاکستان میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش ہے، امریکہ

ہفتہ 15 فروری 2014 12:02

پاکستان میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش ہے، امریکہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہی ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ امریکہ کی ذمہ داری نہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا امریکا کو پاکستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وار داتوں پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان میری ہارف کا کہنا تھا پاکستانی حکومت شہریوں کی حفاظت کی ذمہ داری سے آگاہ ہے۔

ترجمان نے کہا امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اتحادی ہے تاہم دنیا بھر میں دہشت گردی کا خاتمہ صرف امریکا ہی کی ذمہ داری نہیں ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان اسے خود ہے۔ ترجمان میری ہارف نے کہا پاکستانی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :