کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اسٹیشن پریکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں میں 4 افراد زخمی

ہفتہ 15 فروری 2014 11:56

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اسٹیشن پریکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) اورنگی ٹاؤن میں مومن آباد پولیس اسٹیشن پر یکے بعد دیگرے 2 دستی بم حملوں میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں مومن آباد پولیس اسٹیشن کے باہر ایک دستی بم حملہ کیا گیا اور جب لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے تو نامعلوم افراد دوسرا دستی بم پھینک کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی جب کہ پولیس اسٹیشن کے باہر کھڑی ٹیکسی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

زخمیوں کی شناخت نصیب، یوسف، حسین اور سراج کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کئے جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قیوم آباد سی ایریا کے قریب رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے جبکہ اس سے ایک روز قبل شاہ لطیف ٹاؤن میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر کے قریب پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 13 اہلکار جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :