میرا کی کیپٹن نوید کیساتھ ویلنٹائن ڈے منانے کی کوشش ناکام

جمعہ 14 فروری 2014 23:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2014ء) خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا ویلنٹائن ڈے منانے کیپٹن نوید کے پاس امریکہ پہنچیں مگر نوید کی فیملی نے میرا کو گھر داخل ہونے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

کیپٹن نوید کے والد راجہ پرویز نے نجی ٹی وی سے امریکہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ میرا نوید کے ساتھ ویلنٹائن ڈے منانے یہاں پہنچی ہیں میرا نے ائر پورٹ سے فون کیا کہ وہ امریکہ آئی ہے اسے لینے آئیں مگر کیپٹن نے فیملی کے اصرار پر ائر پورٹ جانے سے انکار کر دیا راجہ پرویز کا کہنا ہے کہ میرا ٹیکسی لیکر ان کے گھر پہنچیں لیکن انہوں نے میرا کو گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی کیونکہ میرا کی نازیبا ویڈیو کی وجہ سے ان کی فیملی کی بہت بدنامی ہوئی ہے۔

میرا امریکہ آ کر میری بہو بن جاتی ہے اور پاکستان جا کر کہتی ہے کہ نوید میرا دوست ہے۔ میرا کو جب کیپٹن نوید کی فیملی نے لفٹ نہ کرائی تو وہ ان کے گھر کے نزدیک ٹرین اسٹیشن کے ویٹنگ روم میں جا کر بیٹھ گئی ہے اب انھیں معلوم نہیں کہ وہ کہاں جاتی ہے۔ دوسری جانب میرا کے سیکرٹری نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :