وزیر اعظم ہم سے اور ہم ان سے خوشخبری سننے کے منتظر ہیں،تحریک طالبان،حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے،حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں وزیرستان آسکتے ہیں ۔ مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے،ترجمان طالبان شاہد اللہ شاہد
جمعہ 14 فروری 2014 22:40
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہم سے اور ہم ان سے خوشخبری سننے کے منتظر ہیں۔ حکومت جنگ بندی کا اعلان کریگی تو مثبت جواب دینگے۔حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں وزیرستان آسکتے ہیں ۔ مکمل سکیورٹی فراہم کرینگے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے طالبان سے خوشخبری سننے کے وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کے جواب میں کہا کہ طالبان بھی وزیر اعظم سے خوشخبری سننے کے لئے پرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کامیاب بنانے کے لئے جنگ بندی پر اعتراض نہیں ۔حکومت جنگ بندی میں پہل کرے گی تو مثبت جواب دیا جائے گا۔شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے نتیجہ خیز ملاقات کے بعد طالبان شورہ اپنی کمیٹی سے ملاقات کرے گی جس میں مستقبل کالائحہ عمل طے کیا جا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین جب چاہیں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے لئے وزیر ستان آسکتے ہیں ۔ وزیرستان آمد پر حکومتی کمیٹی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.