اینڈی مرے اور تھامس برڈچ نے اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور مارین کلک بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے

جمعہ 14 فروری 2014 20:35

روٹر ڈیم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) اینڈی مرے اور تھامس برڈچ نے اے بی این ایمرو ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور مارین کلک بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے ہالینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈومینک تھیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے تھامس برڈچ نے فرانس کے نیکولس ماہوت کو زیر کیا۔ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے عمدہ کھیل کی بدولت پال ہنری کے خلاف کانٹے دار مقابلے کے بعد فتح سمیٹی، ٹومی ہاس نے جرزی جانووکز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فلیپ نے رچرڈ گیسکوئٹ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :