ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوٹائی کے ابتدائی روز پاکستان اور ویتنام کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابر،پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان(کل) ڈبلز میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعہ 14 فروری 2014 20:35

ویتنام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) ڈیوس کپ ٹینس ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوٹائی کے ابتدائی روز پاکستان اور ویتنام کے درمیان مقابلہ ایک ایک سے برابررہا۔ پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان(کل) ہفتہ ڈبلز میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ویتنام میں جاری ڈیوس کپ ایشیا اوشیانہ زون گروپ ٹوٹائی کے پہلے روز پاکستان کے عقیل خان نے پہلے سنگلز میں کوانگ ہوئے کوشکست دے کر پاکستان کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ عقیل کی فتح کا اسکور 6-0، 6-4 اور 6-3 رہا۔ دوسرے سنگلز میں ویتنام کے تھین ہوآنگ نے پاکستان کے محمد عابد کوزیر کر کے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ ٹائی کے دوسرے روز پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز میچ میں ایکشن میں نظرآئیں گے۔

متعلقہ عنوان :