ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسٹنٹ کمشنر تمپ کی بازیابی کے لئے جانے والی ٹیم کو بھی دہشتگردوں نے اغوا کرلیا

جمعہ 14 فروری 2014 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسٹنٹ کمشنر تمپ کی بازیابی کے لئے جانے والی ٹیم کو بھی دہشت گردوں نے اغوا کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دشت نعیم گچگی اور تحصیل دار رفیق، ڈپٹی کمشنر کیچ حمید ابڑو اور اسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حسین کی بازیابی کیلئے اغوا کاروں سے مذاکرات کے لئے جارہے تھے کہ انہیں بھی تربت کے علاقے گومازی سے اغوا کرلیا گیامتعلقہ حکام نے تصدیق کی کہ جمعہ کی سہ پہر تین بج کر دس منٹ پر پانچ سرکاری اور ایک قبائلی شخصیت کو تربت کے علاقے گومازی سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افراد کی بازیابی کیلئے جانے والے چھ افراد پر مشتمل اس قافلے میں اسسٹنٹ کمشنر دشت نعیم گچکی، نائب تحصیلدار بلیدہ رفیق احمد، تحصیلدار دشت کھڈان، احمد علی، نائب رسالدار لیویز فورس بشام بلوچ، سپاہی لیویز فورس جمیل احمد اور ایک قبائلی شخصیت شامل ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت کئی لیوز اہل کاروں کو تمپ کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ لوگ گاڑیوں کے قافلے میں ایران کی سرحد سے لوٹ رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :