چیف جسٹس نے چین میں پاکستانیوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لے لیا،اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو17 فروری کو عدالت میں پیش ہوکرجواب دینے کاحکم

جمعہ 14 فروری 2014 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو17 فروری کو عدالت میں پیش ہوکرجواب دینے کاحکم دیدیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لے لیا ،چین میں مقیم پاکستانیوں نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں مختلف درخواستیں بھجوائیں جن میں کہاگیاکہ انہیں مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی سہولت حاصل نہیں اورپاکستانی سفارت خانہ بھی ان کی شکایات نہیں سنتا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نیان شکایات پرازخودنوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو 17 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گزشتہ ہفتے بھی چیف جسٹس نے سعودی عرب میں قید تین ہزارپاکستانیوں سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :