لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان

جمعہ 14 فروری 2014 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس44.13پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5084.71پربندہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر113 کمپنیوں کا کاروبارہوا،10کے حصص میں اضافہ،29 کے حصص میں کمی جبکہ74کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں کل45لاکھ95 ہزار500حصص کا لین دین ہوا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈ(رائٹ) کے28لاکھ88ہزار500حصص کا کاروبار ہوا ۔سب سے زیاد ہ اضافہ نمر انڈسٹریل کیمیکل لمیٹڈ اور اوینسیون لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جن کی قیمت 1.00روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت7.45 روپے کم ہو گئی۔