کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5افراد جاں بحق، لیاری میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران مورچہ بند فائرنگ اور دستی بم حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے

جمعہ 14 فروری 2014 19:50

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ لیاری میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران مورچہ بند فائرنگ اور دستی بم حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔واقعات کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود میں ٹیلرنگ شاپ پر فائرنگ سے ایم کیو ایم پی آئی بی کالونی کے جوائنٹ یونٹ انچارج40سالہ سلامت علی ولد شوکت علی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل اور مشتعل افراد نے کاروبار بند کرادیا۔مقتول پی آئی بی کالونی کا رہائشی تھا ۔قائد آباد تھانے کی حدود لانڈھی مظفر آباد کالونی ڈی ایریا ربانی مسجد گلی نمبر 17میں جمعہ کی نماز پڑھ کر نکلنے والے 45سالہ محمد زمان ولد محبوب گل کوموٹر سائیکل سوار ملزمان نے سر اور سینے پر گولیاں مارکر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

مقتول پانچ بچوں کا باپ اور فشری میں ماہی گیری کی لانچوں کا مالک تھا ۔

پولیس کے مطابق مقتول کو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کاشاخسانہ ہے ۔مقتول کا آبائی تعلق دیر سے بتایا جاتا ہے ۔کلاکوٹ کے علاقے لیاری مولوی عثمان پارک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 25سالہ ظفر اقبال ولد نور محمد کو قتل کردیا ۔واقعہ کے بعد لیاری کے مختلف علاقے میدان جنگ بن گئے اور دو گروہوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

دستی بم حملوں میں 40سالہ سمیع اللہ ولد اکرم نیازی ،6سالہ تعبیر ولد اشفاق ،10سالہ عامر ولد مختار ،کشتی چوک پر 25سالہ رضوان ولد سلطان ،15سالہ فیضان ولد حبیب ،15سالہ جلال ولد حبیب ،بغدادی احمد شاہ بخاری روڈ پر دستی بم حملے میں 40سالہ غلام قادر بلوچ ولد سومر بلوچ زخمی ہوگئے ۔ کلاکوٹ تھانے کی حدود چاکیواڑہ نمبر دو میں دستی بم حملے میں 30سالہ احمد ولد عبدالرزاق اور 32سالہ مشتاق علی ولد احمد علی کچھی زخمی ہوگئے ۔

جبکہ فائرنگ سے کلاکوٹ تھانے کی حدود چاکیواڑہ نمبر 2میں 16سالہ سعید ولد غفار ،گلزا رہجری سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 40سالہ حاجی مراد ولد رحیم افغانی ،پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 15-Cفوجی ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 35سالہ شہزاد ولد جمیل اختر ،سولجر بازار تھانے کی حدود نمبر 2میں فائرنگ سے 40سالہ غلام دستگیر ولد حاجی اکرم قائد آباد شیر پاوٴ کالونی میں 43سالہ حاجی نواب ولدمحمد حسین زخمی ہوگئے ۔ سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھینس کالونی میں یعقوب نامی شخص کو قتل کردیا گیا ۔واقعہ کے بعد ورثاء نے تھانے کا گھیراوٴ کرکے احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔گڈاپ سٹی سے دو روز پرانی لاش ملی۔

متعلقہ عنوان :