سندھ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا،آئی جی سندھ، چھپے ہوئے دشمن سے مقابلہ ہے ،لیکن اسے تلاش کرلیں گے ،شاہد ندیم بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 فروری 2014 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہاہے کہ چھپے ہوئے دشمن سے مقابلہ ہے ،لیکن اسے تلاش کرلیں گے ، رزاق آباد پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملے میں پیش رفت ہوئی ہے ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے بعد دھشت گرد فرار ہوگئے تھے ،بظاہر لگتا ہے جرائم پیشہ افراد واپس آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

آ ئی جی سندھ نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن اطلاعات پر منحصر کرتا ہے۔ ہمیں چھپے ہوئے دشمن کی تلاش ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت متفق ہیں کہ آپریشن جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ رزاق آباد پولیس ٹرینگ سینٹر حملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ شاہد ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ سروسز کا آغاز صوبہ سندھ سے شروع کیا اور اختتام بھی اسی صوبے میں ہورہا ہے۔ امید ہے جو چیزیں چھوڑ کر جارہا ہوں نئے آنے والے آئی جی اس کو آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :