ایسا کوئی سافٹ وئیر نہیں جو گستاخانہ مواد روک سکے: چیرمین پی ٹی اے

جمعہ 14 فروری 2014 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2014ء) چیرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ یوٹیوب کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ دنیا میں ایسا کوئی سافٹ وئیر نہیں جو گستاخانہ مواد روک سکے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں چیرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ دو ماہ میں تھری جی لائسنس کیلئے سپکٹرم کی نیلامی کر رہے ہیں جبکہ فور جی لائسنس کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں چیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ افغانستان میں کوائف کے ساتھ سمیں جاری کرنے کی صلاحیت نہیں، غیرملکی سموں کو روکنا پی ٹی اے کا کام نہیں۔ حکومت پاکستان غیرملکی سموں کو بین الاقوامی سطح پر رکوائے۔ اسماعیل شاہ نے کہا کہ یوٹیوب کھولنے یا نہ کھولنےکا فیصلہ حکومت کرے گی۔ پی ٹی اے حکومتی ہدایت کی پابند ہے تاہم دنیا میں ایسا کوئی سافٹ ویئر نہیں جو گستاخانہ مواد روک سکے۔

متعلقہ عنوان :