پشاور،خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کا اجلاس ،مختلف امورزیر بحث آئے ،محکمہ خوراک میں ملازمین کی کل تعداد، خیبر پختو نخوا میں آٹے کی مقدار کو پورا کرنے کیلئے پنجاب سے گندم کی ترسیل پر بھی غور

جمعہ 14 فروری 2014 19:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خوراک کاایک اجلاس جمعہ کے روز رکن صوبائی اسمبلی/چیئرمین کمیٹی جاوید نسیم کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی محمود جان ،سردار ظہور احمد، زرین گل، بابر خان ، سیکرٹری خوراک صاحبزادہ بن امین ،ایڈیشنل سیکرٹری صوبائی اسمبلی غلام سرور کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیکرٹری خوراک صاحبزادہ بن امین نے اراکین اسمبلی کو محکمہ خوراک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جس میں محکمہ خوراک میں ملازمین کی کل تعداد، خیبر پختو نخوا میں آٹے کی مقدار کو پورا کرنے کے لئے پنجاب سے گندم کی ترسیل ،محکمہ خوراک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں کے تعین اور صوبے کے مختلف علاقوں میں گندم کے گوداموں کی موجودگی اور وہاں پر گندم ذخیرہ کرنے کے لئے اقدامات کے علاوہ دیگر اُمور پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

متعلقہ عنوان :