فیصل بنک قومی ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولوز کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 14 فروری 2014 18:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) فیصل بنک قومی ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولوز کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فیصل آباد وولوز اور لاڑکانہ بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے تیسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد وولوز کی ٹیم نے 33رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

قبل ازیں لاڑکانہ بلز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیصل آباد وولوز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

فیصل آباد وولوزکی ٹیم مقررہ20اوورز میں121رنز بناکر آوٹ ہو گئی، خرم شہزاد نے38رنز،عمران خالد نے 18رنز بنائے جبکہ مصباح الحق16رنز بنا سکے۔ لاڑکانہ بلز کی طرف سے محمد صدیق نے25رنز کے عوض3اور امتیاز علی نے 24رنز کے عوض2وکٹیں حاصل کیں جبکہ 4کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

لاڑکانہ بلزکے کھلاڑی 4کیچ لینے میں ناکام رہے۔جواب میں لاڑکانہ بلزکی ٹیم رنز 18.5اوورزمیں 88رنز بناکر آوٹ ہو گئی،ایاز جمالی نے 34رنزبنائے۔فیصل آباد وولوز کی طرف سے سعید اجمل نے14رنز کے عوض4جبکہ اسد علی اور احسان عادل نے بالترتیب3اور16رنز کے عوض2,2وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد وولوز کے اسد علی کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :