حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم، طالبان امن کےمنافی کارروائیاں بند کریں کراچی جیسے واقعات سے مذاکرات مشکل ہوں گے، حکومتی کمیٹی
جمعہ 14 فروری 2014 18:14
اسلام آباد(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی نے کالعدم تحریک طالبان سے امن کے منافی کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے حکومتی اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد ہوا جس میں حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان جب کہ طالبان کمیٹی کی طرف سے مولانا سمیع الحق، پروفیسر ابراہیم اور کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شریک ہوئے۔
حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان اجلاس کے مشترکہ اعلامئے میں دونوں کمیٹیوں نے امن منافی کارروائیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے امن کی کوششوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران حکومتی کمیٹی نے کراچی میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کا حوالے دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس قسم کے واقعات سے امن مذاکرات جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا لہذا طالبان سے فوری طور پر واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہا جائے کہ ہر قسم کی امن منافی کارروائی بغیر کسی تاخیر کے بند کی جائیں۔
دوسری جانب طالبان کی کمیٹی نے حکومتی مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو بھی ایسی کوئی کارروائی نہ کرنے کا واضح اعلان کرنا چاہئے جس سے اشتعال انگیزی پھیلے، پائیدار امن کے لئے کسی بھی طرف سے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.