نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ نے پہلی ششماہی کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 14 فروری 2014 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء)نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ نے گزشتہ سال دسمبر کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔این آئی ٹی کے زیر انتظام پانچ فنڈز ہیں اور ان کی مالیت تقریباً ستاسی ارب روپے تھی۔

(جاری ہے)

این آئی یو فنڈ کی پہلی ششماہی می خالص آمدن دو ارب اسی کروڑ روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ خسارے میں تھا۔ این آئی ٹی اسٹیٹ انٹرپرائزفنڈ میں دو سو چودہ فیصد کا اضافہ ہو ا اوردو ارب ساٹھ کروڑ روپے آمدنی ہوئی۔ فی یونٹ آمدن اٹھارہ روپے چونسٹھ پیسے ہوگئی۔ ایکو یٹی مارکیٹ اپرچیونٹی فنڈ آمدن پچاس کروڑ اکہتر کروڑ روپے رہی اورفی یونٹ آمدن گیارہ روپے اکسٹھ پیسے رہی۔