پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ ہر تین ماہ بعد لینے پر غور

جمعہ 14 فروری 2014 17:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو لگام دینے کیلئے حکومت نے ہر تین ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے پر غورشروع کر دیا وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق حکومت ہر ماہ کے بجائے سہ ماہی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لئے جانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بلکہ دیگر اشیاء ضروریہ کی روز روز بڑھتی گھٹتی قیمتوں میں بھی استحکام آئے گا، جس سے تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف ملے گا۔