روپے کی قدر میں اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

جمعہ 14 فروری 2014 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) روپے کی قدر میں اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک سو پانچ روپے ستر پیسے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ڈیلرز کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی فروخت کے باعث کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی روپے کی قدر میں تین پیسے اضافہ دیکھا گیا جس سے انٹربینک میں ڈالر پانچ ماہ کی کم ترین سطح ایک سو چار روپے 87 پیسے پر آگیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر دس پیسے کمی سے ایک سو پانچ روپے ساٹھ پیسے میں خریدا اور ایک سو پانچ روپے ستر پیسے میں بیچا گیا۔ تجزیہ کاروں کیمطابق آئی ایم ایف سے نئے قرضے کی چون کروڑ ڈالر کی تیسری قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :