سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت تیرہ سال کی کم ترین سطح دو ارب چوراسی کروڑ ڈالر پر آگئی

جمعہ 14 فروری 2014 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت تیرہ سال کی کم ترین سطح دو ارب چوراسی کروڑ ڈالر پر آگئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق31 جنوری 2013تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرکی مالیت تین ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر تھی، جو 34 کروڑ دس لاکھ ڈالر کمی سے دو ارب 84 کروڑ ڈالر رہ گئی۔ جو سال 2001کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں کی مد میں چوالیس کروڑ ڈالر ادائیگی کے باعث زخائر میں کمی دیکھی گئی۔ دوسری جانب ذخائر کی مجموعی مالیت بیالیس کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کمی سے سات ارب 58 کروڑ ڈالر رہ گئی، کمرشل بینکوں کے پاس چار ارب 74 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :