جنوری میں مقامی کاروں کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ

جمعہ 14 فروری 2014 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) جنوری 2014 کے دوران مقامی کاروں کی فروخت ستاون فیصد اضافے سے13910 دس یونٹس ریکارڈ کی گئی، دسمبر2013میں آٹھ ہزار آٹھ سو اڑسٹھ کاریں فروخت کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹوموٹیو منوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سال نو پر نئے ماڈل کی کاروں کی بینکنگ کے باعث جنوری میں فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔