ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا

جمعہ 14 فروری 2014 17:35

سنگا پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء)ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مین کنٹریکٹ میں نارتھ سی کروڈ کے مارچ کیلئے سودے15 سینٹ کمی کے ساتھ100.20 ڈالر فی بیرل میں طے پائے ، برینٹ کی قیمت 8 سینٹ کی کمی کے ساتھ 108.44 ڈالر فی بیرل رہی۔

(جاری ہے)

امریکا میں خام تیل کی طلب میں کمی کی وجہ گذشتہ ہفتے کے دوران بے روزگاری کی شرح میں غیر متوقع اضافہ اور برفانی طوفان سے متاثرہ علاقوں میں اشیاء کی فروخت میں کمی بتائی جارہی ہے۔