گورنر سٹیٹ بنک کی تعیناتی آئین کے اندر دی گئی مدت میں کرلی جائیگی، اسحاق ڈار

جمعہ 14 فروری 2014 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہاہے کہ گورنر سٹیٹ بنک کی تعیناتی آئین کے اندر دی گئی مدت میں کرلی جائیگی،اہل شخص کو تعینات کیاجائیگا،سابق گورنر سٹیٹ بنک نے استعفی اپنی مرضی سے دیا،حکومت کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کرتی،جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں سنیٹر سلیم مانڈووی والا،سعید غنی ،فرحت اللہ بابر،صغریٰ امام اورسحر کامران کے اس توجہ دلاؤ نوٹس کہ گورنرسٹیٹ بنک آف پاکستان کے استعفی سے متعلق تھاکا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ گزشتہ حکومت کے ادوار میں کئی گورنر تبدیل کیے گئے،لیکن ہم نے کوئی سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کی، گورنر سٹیٹ بینک شاہد کاردار نے 8 ماہ اور ایک اور گورنر سلیم رضا نے دو ماہ بعد استعفیٰ دیا، کیا وہ بھی دباؤ کا نتیجہ تھا، ہمیں الزامات کی سیاست ختم کردینی چاہیے تین سال کے لیے ملک میں اہم قومی امور پر سیاست نہ کی جائے ،1997میں جب آئے تھے تو سٹیٹ بنک کو خود مختار بنانے کے لیے اقدامات کیے سابق گورنر نے اکتیس جنوری 2014کو استعفی دیا،انہوں نے خود کام کرنے سے معذرت کی ان کے بیٹے کے سر میں چوٹ آئی سات ماہ تک ان کاہاتھ بٹایا،انہو ں نے کہاکہ ان کا خاندان سنگا پور میں رہائش پذیر ہے سابق گورنر اب سنگاپورمیں نوکری کریں گے اس لیے ایوان میں ان کو زیر بحث نہ لایاجائے اس سے ان کے کیرئیر پر اثر پڑے گا انہوں نے کہ میں کسی کی ذاتیات پر حملے نہیں کرتااورنہ ہی میں شہنشاہ وزیرخزانہ ہوں کہ ایک ایس ایم ایس پر بلٹ پروف گاڑی خریدنے کی اجازت دیدوں،انہوں نے کہاکہ گورنر سٹیٹ بنک کی تعیناتی آئین کے اندر دی گئی نوے روز کے اندر مکمل کرلی جائیگی،اہل شخص کو تعینات کیاجائیگا،اس سے قبل توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ گورنر سٹیٹ بنک کا ایکٹ اس لیے منظورکیاگیاتھا تاکہ اس کو خود مختار ادارہ بنایاجاسکے اورمانیٹری پالیسی میں حکومتی مداخلت کو روکا جاسکے گورنر سٹیٹ بنک کے استعفی سے پہلے انہوں نے دوبیان دیے تھے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ دوکروڑ پچاس لاکھ ڈالر روزملک سے باہر جارہے ہیں اوربنک قرضوں کو معاف نہ کریں اس کے بعد ان کا استعفی آگیاحکومت نے پہلے بھی چیئرمین نادرا،پیمرا،پی سی بی،کو عہدوں سے ہٹایاہے توجہ دلاؤنوٹس پر بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ حکومت نے دیگر اداروں کے سربراہوں کو ہٹا کرایسی روایت قائم کی ہے کہ کوئی بھی کام کرتے ہیں تو شکوک وشبہات پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اورنگزیب کا نام سامنے آرہا ہے وزیرخزانہ بتائیں کہ کیااس شخص کو گورنر سٹیٹ بنک لگایاجارہاہے ،اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ میڈیا آزاد ہے میڈیا پر میرا بس نہیں ہے وہ جو مرضی لکھے حکومت کی کوشش ہوگی کہ بہترین شخص کو تعینات کیاجائے جس پر اپوزیشن لیڈرچوہدری اعتزازاحسن نے کہاکہ وزیرخزانہ نے بہت اچھی باتیں کی ہیں لیکن اورنگزیب کے نام کی انہوں نے تردید نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :