داتا دربار کو بم کی اطلاع پر خالی کروا لیا گیا ، مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر کر دیا گیا

جمعہ 14 فروری 2014 17:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری  کے دربار کو بم کی اطلاع پر خالی کروا لیا گیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل چیکنگ کے بعد دربار کو کلیئر کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ داتا دربار میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے جس پر پولیس نے داتا دربارکو زائرین سے خالی کرا کے دربار کے احاطے اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا ۔ دربار کو دس بجے سے گیارہ بجے تک مکمل طور پر بند رکھ کر چیکنگ کی گئی۔بم ڈسپوزل سکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل سرچ کے بعد داتا دربار کو کلیئر کر دیا اور دربار کو عام زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :