لاہور، شہریوں کے محفوظ سفر اور ٹریفک کی روانی کیلئے صبح 6سے رات 11تک شہرمیں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا

جمعہ 14 فروری 2014 17:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہریوں کے محفوظ سفرا،حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے صبح6بجے سے رات 11بجے تک شہر میں ٹرکوں کا داخلہ بند کر دیا ۔ اس سلسلے میں کوئی بھی مزدا ٹرک صبح6بجے سے رات 11بجے تک شہر میں چلنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ دن کے اوقات میں کسی بھی ہیوی اورلوڈر وہیکل کو شہر کی کسی بھی روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا کہ رات کے وقت ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سہولت کیلئے سرکل افسران کی زیر نگرانی سٹی ڈویژن اور صدر ڈویژن میں2انسپکٹرز اور80ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں،جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ رات کے وقت چلنے والی ہیوی ٹریفک اور لوڈر گاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ رات کے وقت چلنے والی گاڑیوں کی بیک لائیٹس اور انڈیکٹرز درست اور چلتی حالت میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :