جعلی ڈگری کیس ،غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 20فروری تک توسیع کردی گئی

جمعہ 14 فروری 2014 17:27

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے جعلی ڈگری کیس میں سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 20فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔جمعہ کے روز سماعت کے دوران غلام سرور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انکے موکل پر جعلی ڈگری کا بے بنیاد مقدمہ بنا کر انکی سیاسی شہرت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹیکنیکل بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق غلام سرور نے جعلسازی سے ڈپلومہ حاصل کیا لہٰذاعدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت غلام سرور سے متعلق پہلے ہی ایک اور درخواست کا فیصلہ کر چکی ہے۔عدالت نے غلام سرور کی عبوری ضمانت میں 20فروری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت سے معذرت کر تے کیس مزید سماعت کے لئے فائل چیف جسٹس لاہو رہائیکورت جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوا دی ۔

متعلقہ عنوان :