سینیٹ میں گیس چوری کی روک تھام اوروصولیوں سے متعلق آرڈیننس پیش،اپوزیشن نے کالاقانون قراردیدیا

جمعہ 14 فروری 2014 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) سینیٹ میں گیس چوری کی روک تھام اوروصولیوں سے متعلق آرڈیننس پیش کردیاگیاجبکہ اپوزیشن نے حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے آرڈیننسزکو کالاشاہ کالاقانون قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت مسلسل رات کے اندھیرے میں آرڈیننس پاس کررہی ہے، دونوں ایوانوں سے ایک بل بھی پاس نہیں کراسکی،جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیربرائے قانون انصاف اورانسانی حقوق سینٹر پرویزرشید نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 89کی شق 2کے متقضیات کے تحت گیس (چوری کی روک تھام اوروصولی)آرڈیننس 2014(آرڈیننس نمبر2بابت 2014) سینٹ میں پیش کردیا،دوسری جانب پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسینٹر میاں رضا ربانی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ حکومت مسلسل رات کے اندھیرے میں آرڈیننس پاس کررہی ہے آٹھ نو ماہ سے قائم حکومت نے دونوں ایوانوں سے ایک بل بھی پاس نہیں کراسکی،گیس کی چوری اوروک تھا م کے بارے میں آرڈیننس کالاقانون ہے،تحفظ پاکستان آرڈیننس نے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کوپامال کیا اورتمام ترحدیں عبورکردیں،حکومت کو چاہیے تھا کہ ان آرڈیننس کو لاگو کرنے سے پہلے ایوان میں لیکر آتی،حکومت آرڈیننس فیکٹری چلارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :