کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق

جمعہ 14 فروری 2014 16:56

کراچی،  فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔ مقتول کی لاش مزید کارروائی کے لئے اپستال منتقل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سولجر بازار میں فائرنگ سے سلامت علی زخمی ہو گیا جس نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول درزی تھا۔ گڈاپ کے علاقے میں سپر ہائی وے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا۔ گارڈن تھانے کے علاقے دھوبی گھاٹ میں نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔ بلوچ کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

متعلقہ عنوان :