کراچی، سی آئی ڈی نے القاعدہ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 14 فروری 2014 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) جامعہ کراچی میں القاعدہ کے منظم نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ سی آئی ڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے القاعدہ کے تین دہشت گرد گرفتار جبکہ اسلحہ بارود اور بم بنانے کی فیکٹری پکڑ لی۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ کراچی میں القاعدہ کے تین دہشت گرد جنید، ارمان اور عرفان کو گرفتار کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ جامعہ کراچی میں القاعدہ کا منظم نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر بھاری تعداد میں سرکٹ جہادی لٹریچر اور باردو اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ سی آئی ڈی نے ایک پروفیسر کی پرائیوٹ لیبارٹری کا بھی قلع قمع کیا جہاں القاعدہ کے لڑکوں کو ٹریننگ اور سرکٹ بنانے کی تربیت دی جاتے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کا عسکری ونگ کراچی میں سرگرم ہے۔ اس ونگ میں چھ سے سات ملزمان کام کر رہے ہیں۔ ملزمان شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :