پنجاب فنانس ترمیمی بل 2014ء کثرت رائے سے منظور، اپوزیشن کا ایوان سے واک آوٹ

جمعہ 14 فروری 2014 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پنجاب فنانس ترمیمی بل 2014ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اپوزیشن نے فنانس بل میں ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں وقفہ سوالات میں ایس اینڈ جی اے ڈی سے متعلق ارکان کے سوالات کے جواب دیے گئے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن نے حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے پنجاب فنانس ترمیمی بل دو ہزار چودہ اپوزیشن کو مسترد کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جس پر وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ترمیمی مسودہ پڑھے بغیر ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا ہے۔ سپیکر نے اپوزیشن کو منانے کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں صوبائی وزیر آپباشی یاور زمان اور وزیر جیل خانہ جات پنجاب چودھری وحید شامل تھے جو اپوزیشن کو منانے میں نا کام رہی۔ اپوزیشن کی غیر موجودگی میں ایوان میں پنجاب فنانس ترمیمی بل 2014ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :