شاہ زیب کو بہترین علاج فراہم کیا جارہا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 14 فروری 2014 15:16

شاہ زیب کو بہترین علاج فراہم کیا جارہا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) امریکا امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے کہ شاہ زیب کو بہترین علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی اور پاکستانی سفارت خانے شاہ زیب کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ شاہ زیب کے ویزے کی توسیع میں رکاوٹ نہیں ہیں، شاہ زیب امریکا میں کب تک رہیں گے،اس کا فیصلہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ شاہ زیب امریکا جے ون اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت آیا تھا۔گزشتہ سال 13نومبر کوٹریفک حادثے کا شکار ہونے والا پاکستانی طالب علم انتہائی تشویشناک حالت میں ہے اور اس کا تعلیمی ویزا 28 فروری کو ختم ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :