نوڈیرو ، پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکو مرادو ناریجو کو ہلاک کردیا

جمعہ 14 فروری 2014 15:03

نوڈیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) نوڈیرو کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے ڈاکو مرادو ناریجو کو ہلاک کردیا،ڈی آئی جی خادم حسین رند کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچے کے علاقے میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں بدنام ڈاکو مرادو ناریجو ہلاک ہوگیا، ہلاک ڈاکو کے سر پر پندرہ لاکھ روپے انعام مقرر تھا، ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈاکو مرادو ناریجو کو دو روز قبل حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا جسے مبینہ مقابلے میں ہلاک کیا گیا ادھر شکارپور میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکار پور نے مغوی شخص کی بازیابی کے لئے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا، اس دوران تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ گاڑی اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :